۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
شیخ ناظر مہدی محمدی

حوزہ/ حوزہ نیوز ایجنسی مسلمانوں بالخصوص عالم تشیع کےاندر آپسی بھائی چارہ اور ہم آہنگی پیدا کرنے میں بھی اپنا کلیدی رول ادا کرے گا۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی جانب سے حوزہ نیوز ایجنسی کے اردو زبان سیکشن کی باضابطہ افتتاح پر جمعیت العلماء اثنا عشریہ کرگل نے مبارک باد پیش کرتے ہوئے اس قدم کو عالم اسلام بالعموم ملت تشیع کے لئے ایک مبارک قدم قرار دیا ہے۔

جمعیت العلما اثنا عشریہ کے صدر حجتہ الاسلام شیخ ناظر مہدی محمدی نے اپنے پیغام میں مذید کہا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ حوزہ نیوز ایجنسی کی جانب اردو زبان سیکشن کی باضابطہ شروعات ہونے سے برے صغیر میں موجود اردو داں طبقہ سچی خبروں سے آشنا ہوں گے۔ اور لوگوں کو عالم اسلام کے مسائل سے بھی صحیح طریقہ سے آگہی حاصل ہوگی ۔

شیخ ناظر مہدی نے مذید کہا کہ حوزہ نیوز ایجنسی مسلمانوں بالخصوص عالم تشیع کےاندر آپسی بھائی چارہ اور ہم آہنگی پیدا کرنے میں بھی اپنا کلیدی رول ادا کرے گا۔ 

انہوں نے ملت کرگل کی جانب سے حوزہ نیوز ایجنسی کے مسئولین کو خصوصی مبارک باد پیش کرتے ہوئے ایجنسی کی ترقی کے لئے دعا کی ہے ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .